بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے بارے میں لکھتے وقت انسان کو ان کی وقعت کا اندازہ نہیں ہوتا ۔ ہفت روزہ "طلبِ صادق" میں یہ میرا تیسرا کالم تھا ۔سو، حرف حرف جوڑ کر چند لفظ اوراسی طرح لفظ لفظ ملا کر کچھ جملے جوڑے اوراخبار میں بھیج دیا لیکن اِس کالم کی ستائش اخبار والے اب تک کرتے ہیں ۔ میرے ایک اُستادِ محترم کافی عرصہ پہلے مجھے ملے تو وہ بھی اس کالم کو سراہ رہے تھے ۔اب میں زیادہ اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی بجائےاِس کالم کو آپ کی عدالت میں پیش کرتا ہوں ، پڑھیں اور رائے دیں۔
No comments:
Post a Comment