تھری جی اور فور جی لائسنس کی نیلامی کی تاریخ اور سپیڈ کااعلان کردیا گیا
پی ٹی اے کی جانب سے بالآخر فور جی اور تھری جی کے لائسنس کے اجرا کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اور لائسنس کی قیمت اور صارفین کو دی جانے والی سپیڈ کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔فور جی اور تھری جی کے لائسنس کی نیلامی 7اپریل 2014کو ہوگی۔ اور تھری جی کے لائسنس کی قیمت 295ملین ڈالر رکھی گئی ہے، اور فورجی لائسنس کی قیمت 210ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔اور یہ لائسنس 15سال کیلئے کارآمد ہوگا۔موجودہ موبائل کمپنیوں کے علاوہ اگر کوئی نئی کمپنی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہےتو اُسے پہلے جی ایس ایم کا لائسنس بھی لینا ہوگا جسکی قیمت 291ملین ڈالر ہے۔پی ٹی اے کی طرف سے تمام ٹیلی کام آپریٹرز جو اس نیلامی میں حصہ لینا چاہتے ہیں کو 25 مارچ تک اپنی درخواستیں بھجوانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
کوریج کے بارے میں ہدایات
لائسنس کی شرائط میں درج ہے کہ آپریٹر کو تھری جی سروسز لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور ، کوئٹہ اور دس دیگر شہروں میں اگلے چھ ماہ تک لازمی شروع کرنا ہوں گی۔ یہ دس دیگر شہر کوئی بھی ہو سکتے ہیں، لیکن ہر صوبے سے کم از کم ایک شہر لازمی منتخب کرنا ہوگا۔
اسکے علاوہ اگلے ڈیڑھ سال تک پاکستان کے 80 فیصد شہروں کوریج کو لازمی کرنا ہوگا۔
انٹرنیٹ کی رفتار
تھری جی آپریریٹرز کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ کم از کم 512 کلو بائٹس فی سیکنڈ کی سپیڈ صارفین کو فراہم کریں۔
فور جی آپریٹرز کے لازمی ہو گا کہ وہ کم از کم 2 میگا بائٹس فی سیکنڈ کی سپیڈ صارفین کو فراہم کریں۔
تھری جی اور فور جی کے لائسنس کے اجرا کی خبر آتے ساتھ ہی موبائل انڈسٹری اور صارفین میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔ اور موبائل آپریٹرز کوشش میں ہیں کہ لائسنس کے اجرا سے قبل ہی اپنا سسٹم اور ٹیکنالوجی درست کرلیں تاکہ دو ہفتوں کے درمیان ہی صارفین کو تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔
No comments:
Post a Comment