1- اپنی شخصیت میں موجود اچھے و بُرے پہلوؤں کی فہرست تیار کیجئے۔
2- اُن چیزوں کا ذکر کیجئے جو آپ نے اب تک حاصل کی ہیں اور جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
3- اپنی زندگی کے بارے میں آج تک کی تمام زندگی ایک صفحہ پر لکھئے۔
4- اپنے دوستوں اور خاندان کی جانب سے حاصل ہونے والے تمام اعزازت کا ذکر کیجئے۔
5- اپنے کھیل، مشاغل اور صلاحیتوں کے ذریعے حاصل ہونے والی کامیابیوں کی فہرست تیار کیجئے۔ اور ان صلاحیتوں کی بھی فہرست تیار کیجئے جن میں آپ کامیابی کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اب آپ کے پاس ایک دستاویز موجود ہے جس کے مطابق آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ’’میں کون ہوں اور میں کیسا انسان بننا چاہتا ہوں۔‘‘ آپ اپنے بارے میں تمام باتوں کو نہایت احتیاط کے ساتھ لکھئے۔ آپ دیکھیں گے کہ کس طرح آپ کے سامنے وہ تمام صلاحیتیں اُبھر آتی ہیں جن کے آپ خواب دیکھتے ہیں۔
ماخذ:"کامیابی کیسے؟" از برین ایڈمز
بشکریہ: دُنیا نیوز
No comments:
Post a Comment